ملک کی دو بڑی سیاسی رہنماؤں میں

ملک کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں میں ملاقات

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں میں ملاقات آئندہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ملاقات کا آغاز ہوا ہے۔ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف شہباز شریف مریم نواز رانا ثنا اللہ شامل ہیں
ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق شاہ محمد شاہ بشیر میمن بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار ملاقات کر نے ن لیگ قیادت سے آئے ہیں۔ ڈیڑھ سال قبل ایم کیوایم سے سیاسی اتحاد ہوا تب ہی آج والا اتحاد طے پاگیا تھا۔ 8 فروری کا الیکشن رواداری کے ماحول میں لڑنے جارہے ہیں۔ سعد رفیق کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد کی اس ملاقات میں عام انتخابات، انتخابی اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران پاکستان کے عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سندھ کی ابترصورتحال مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے مؤ قف کی تائید کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں