mustafa nawaz ny apni haar taslim kr li

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی ہار تسلیم کر لی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)آزاد امیدوار اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں کھلے دل سے اپنی ہار مانتا ہوں مگر افسوس میرے حلقے میں جو شخص جیت رہا تھا اس کو ہرا کر ن لیگ کے امیدوار کو جتوا دیا گیا ہے۔
مصطفی نواز نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ این اے 47 سے تحریک انصاف کے شعیب شاہین جیت رہے تھے مگر ان کا نتیجہ بھی روک لیا گیا جو قابل افسوس بات ہے۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر این اے 48 اسلام آباد میں الیکشن 2024 کے لیے کھڑے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں