(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر دی گئی۔ روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی۔ جبکہ 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا.
ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔