نواز شریف کے خلاف اپیلیں بحال

نواز شریف کے خلاف اپیلیں بحال

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) نواز شریف کے لیے ایک اور ریلیف دے دیا گیا۔ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کر دیا گیا ۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ کیس میں نیب پراسیکوٹر نے بیان دیا تھا کہ ریفرنس واپس نہیں لے سکتے فی الوقت نواز شریف کی گرفتاری بھی مقصور نہیں اور نہ ہمیں کوئی اعتراض ہے اگر عدالت ان کی اپیلیں بحال بھی کر دیں ۔
جسٹس صاحب نے کہا کہ اگر اپیلیں بحال کر دی جائے تو کیا نیب اس کیسسز کی پیروی کریں گے؟ جس کا جواب نیب پراسیکیوٹر نے دیا کہ جب اپیلیں بحال ہوگئی تو ہم پرانا ریکارڈ چیک کریں گے پھر اس پر کوئی موقف دیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فی الوقت مختصر فیصلہ سنایا ہے عدالت کا کہنا تھا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سزا ہو گی یا نہیں یہ بھی تفصیلی فیصلے میں بتایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں