لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔
اب پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔