سابق وزیر اعلیٰ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پرویز الہیٰ ایک اور مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پرویز الہیٰ بڑی مشکل میں پھنس گئے عدالت سے ایک بڑی خبر آگئی۔پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی آج سماعت ہوئی ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی نے اپنے دور اقتدار میں بے پناہ غیر قانونی طور پر بے شمار بھرتیاں کی جس سے صوبائی حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پرویز الہی کا مزید 12 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
پرویز الہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ یہ میرے خلاف ایک پروپیگنڈا ہے میں نے دل و جان سے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی ہے۔ عدالت نے بیانات سننے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں