(ڈیلی پوائنٹ) وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت چینی کی خریداری کے لیے اقدامات، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی کی کم سےکم فی کلو بولی141روپے20 پیسےموصول ہوئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10ہزارمیٹرک ٹن چینی کے لیے بولی موصول ہوئی ہے۔ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156روپے میں پڑے گی۔ چینی کی خریداری کےسوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے۔