(ڈیلی پوائنٹ) سابق نگران حکومت کے پراجیکٹ سی بی ڈی فلائی اوور پر کام تیز کر دیا گیا۔ سی بی ڈی مین بلیوارڈ ریلوے کراسنگ برج کے گارڈر لانچنگ کا کل آخری روز ہوگا ۔برج پر 167 میں سے صرف تئیس گارڈرز رہ گئے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ تیس جون مقرر کی گئی ہے ۔
ریلوے کراسنگ برج بننے سے کلمہ چوک سے والٹن تک دو منٹ کی مسافت رہ جائے گی ۔کلمہ چوک گلبرگ سے کینٹ ڈیفینس اور فیروز پور روڈ جانے کے لئے نیا کوریڈور ملے گا ۔ ریلوے کراسنگ روٹ 47 کا برج لاہور شہر کا سب سے چوڑا برج ہوگا ۔ برج کی چوڑائی سو فٹ جس میں تین تین میٹر کا دونوں جانب فٹ پاتھ بھی رکھا گیا ہے ۔ برج میں فٹ پاتھ کے ساتھ ساتھ تھری تھری لین ڈیول کیرج وے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ آخری سپیم پر کام مکمل ہونے کے بعد برج کے نیچے اور اوپر فنشنگ شروع کی جائے گی ۔سی بی ڈی حکام کے مطابق روٹ 47 کی تعمیر سے شہر کو نیا کوریڈور ملے گا۔