پاکستان سپرلیگ کا10واں ایڈیشن آئندہ سال اپریل میں شروع

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان سپرلیگ کا10واں ایڈیشن آئندہ سال اپریل میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے 8 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو تجویز دی گئی ہے۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو تجویز شدہ ونڈو سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 1 سے2ماہ میں معروف کھلاڑی کومارکی پلیئرکےطورپرسائن کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں