تحریک انصاف

تحریک انصاف الیکشن میں کس بیانیے ساتھ اترے گی؟ بیان جاری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کیلیے تحریک انصاف کا بیانیہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی ریاستی ادارے سے لڑنے نہیں جارہی اور سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے ساتھ آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کے اس بیانیے سے پارٹی کی دوری ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
بیرسٹر گوہر خان نے یہ بات پیر کی رات جیو نیوز کے ایک پروگرام میں کہی تھی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان حکومت میں کابینہ کے رکن علی محمد خان سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے رؤف حسن کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اور نہ کسی بھی سطح پر قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے کہ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ اختیار کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان حکومت میں کابینہ کے رکن علی محمد خان سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے رؤف حسن کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اور نہ کسی بھی سطح پر قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے کہ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ اختیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں عمران خان کے اس عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی کہ ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتی، ہم کسی ادارے سے لڑیں گے اور نہ ہمیں ایسا کرنا چاہئے، پی ٹی آئی جمہوری حدود، قانون، آئین اور سویلین آزادی کی حدود میں رہتے ہوئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔
کئی دیگر پارٹی رہنما اور پارٹی ورکرز کی ایک بڑی تعداد بھی پولیس یا فوج کی تحویل میں ہے اور 9 مئی کے واقعات، فوجی عمارات بشمول جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس)، میانوالی ایئر بیس اور دیگر مقدمات، علامات، تنصیبات وغیرہ پر حملوں کی وجہ سے فوجداری نوعیت کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں