لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی کارکن طیبہ عبرین راجہ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے.جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےتحریری فیصلہ جاری کیا.فیصلے کے مطابق شناخت پریڈمیں زیادہ ترگواہ درخواستگزارملزمہ کوشناخت نہیں کرسکے
پراسیکیوشن نےدرخواستگزار کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت اکھٹے نہیں کیے.
گواہوں کےمطابق درخواستگزارجناح ہاؤس داخل نہیں ہوئی، فیصلے میں کہا گیا ہے.درخواستگزارجناح ہاؤس کےباہرافشاں چوک پرکھڑی رہی فرانزک رپورٹس سمیت دیگررپورٹس میں کوئی مواد موجود نہیں.
ٹرائل کورٹ گواہوں کےبیانات کےبعدالزامات کی سچائی بارے جائزہ لےگی یہ معاملہ مزیدانکوئری کاہے ،درخواستگزار جب سےگرفتارہےاس وقت سے جیل میں ہے .
عدالت درخواستگزارکی ضمانت 2لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے.