pti ky kaghzat e namzdgi manzor

Ptiکاغذات مسترد ہونے کے بعد کس کس رہنماکے کاغذات منظورہوئے؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)Ptiکاغذات مسترد ہونے کے بعد کس کس رہنماکے کاغذات منظورہوئے؟NA 50 سے زلفی بخاری کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں.اس کے ساتھ این اے 238 سے حلیم عادل شخ کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں.پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کےلئے اہل قرار دیے جاچکے ہیں.
عمیر نیازی کے این اے 89 اور این اے 90 میانوالی سے کاغذاتِ نامزدگی منظورہوئے ہیں.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57 راولپنڈی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظوربھی کر لیے گئے ہیں.این اے 55 راولپنڈی: سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظوربھی ہو چکے ہیں.
این اے 236 کراچی: فردوس شمیم نقوی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور،
این اے 72 سیالکوٹ: چودھری غلام عباس، احسن عباس ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لیے گئے ہیں.
پی پی 1 اٹک: رہنما PTI قاضی احمد اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی منظورہونے کے ساتھ این اے 22، پی کے 58 مردان: سابق MPA عبدالسلام آفریدی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوئے ہیں.پی کے 88 نوشہرہ میاں عمر کاکا خیل کے کاغذات منظورکر لیے گئے.
این اے 21 مردان: مجاہد علی خان ،پی کے 54 مردان: عدنان خان ،پی کے 56 مردان: امیر فرزند خان کے رہنماو ں کے بھی کاغذات منظور ہو گئے.
پی کے 92 کوہاٹ: شفیع اللہ جان ،این اے 83 سرگودھا: اسامہ غیاث میلہ کے کاغذات نامزدگی منظور ،پی پی 73 سرگودھا: انصر اقبال ہرل کے کاغذات منظور ہوئے ہیں.این اے 115 شیخوپورہ: خرم شہزاد ورک کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں.
یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے جن کو الیکشن ٹربیونل نے منظور کیے.

اپنا تبصرہ لکھیں