لاہور(ڈیلی پوائنٹ )لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور ذلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہی ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے ذلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔