اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کی ضمانت منظور کر لی گئی.انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست کی سماعت کی.
جج طاہر عباس سِپرا نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔