(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت نے وائلڈ لائف سروے کرانے کافیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ فرم سے سروے کرانے کیلئے30 کروڑ کے اخراجات ہونگے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے احکامات پر سروے کا فیصلہ کیا گیا۔ سروے کے نام پر 6 نئے ڈبل کیبن ڈالے بھی خریدے جائیں گے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے فنڈز کیلئے سمری پی اینڈ ڈی کو ارسال کردی۔ سروے کے تحت جانوروں کے تحفظ کے لئے میپنگ کی جائے گی۔ پنجاب میں سروے کے تحت جانوروں کی تعداد کا تعین بھی کیا جائیگا۔