(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے مارچ مہینے کے لئے تاریخ میں توسیع کی ہے۔ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کروانے کی 23 اپریل تک مہلت دے دی گئ۔ پی آر اے نے سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن کے تحت تاریخ میں توسیع کی ہے۔
چیئرمین پی آر اے جاوید بدر کی منظوری سے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔