Qatar ny technology mein sb ko pichy chor dia

قطر نے ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

قطر(ڈیلی پوائنٹ)قطر نے ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا.قطر ایئرویز نے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو (اسیئر ہوسٹیس، ایئر اسٹیوارڈ) متعارف کرادیا ہے۔ یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے۔
حال ہی میں آئی ٹی بی برلن نامی شو میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ نے سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر کے پیش کردہ ماڈیول نے نمائش کی سیر کے لیے آنے والوں اور میڈیا کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔
قطر ایئرویز کی انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کو عمدگی سے بروئے کار لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ مسافر ورچوئل عمل سے بات بھی کرسکیں گے۔
قطر ایئرویز کا پروگرام Sama 2.0 کسی بھی سوال کا ریئل ٹائم میں جواب دے گا۔ ورچوئل عملے سے فضائی سفر کی بنیادی باتیں، منزل ، سپورٹ ٹپس اور دوسرا بہت کچھ پوچھا جاسکے گا۔ ورچوئل عملہ QVerse اور ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
قطر ایئرویز کے لیے ورچوئل عملہ اے آئی ڈجیٹل ہیومن ٹیکنالوجی میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ادارے UneeQ نے تیار کیا ہے۔ دونوں اداروں نے مل کر شہری ہوابازی کی دنیا میں نئے معیارات مقرر کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں