دھاندلی کا منصوبہ ،الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی بندش کافیصلہ

کراچی(ڈیلی پوائنٹ ) الیکشن 2024 میں دھاندلی بارے قیاس آرائیاں سچ ثابت ہونے لگیں۔۔8 فروری الیکشن کے دن انٹر نیٹ بند کرنے بارے الیکشن کمیشن کاوضاحتی بیان سامنے آچکا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائ ے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئے گئے ہیں۔
الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک ایک ایجنٹ کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں