Ronaldo ny genes world record bana dia

رونالڈو نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا

(ڈیلی پوائنٹ)دنیا کے بہترین فٹبالر رونالڈو کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا ہے. رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو انٹری دیتے ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔
تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گینیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں جگہ بنا لی ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 39 سالہ النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔
اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں