کوئٹہ( ڈیلی پوائنٹ) پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے میر سرفراز بگٹی کے لئے وزیراعلیٰ کے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔کسی اور امیدوار نے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے۔سرفراز بگٹی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔

