بہار(ڈیلی پوائنٹ)سرکاری نوکری کیا ملی نوجوان کی زبردستی شادی کروادی گئی .بھارت کی ریاست بہار میں جبری شادی کا کیس رپورٹ ہوا جہاں نوجوان کو اس کی مرضی کے خلاف زبردستی رشتہ ازدواج میں منسلک کروایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش نامی نوجوان کی پورنیما سے زبردستی شادی کروائی گئی۔ نوجوان نے الزام عائد کیا کہ شادی کیلیے اسے بلیک میل کیا گیا تھا۔
مکیش نے کچھ روز قبل بی پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب حاصل کی تھی اور اسے فوراً ٹیچر کی نوکری مل گئی۔ نوجوان کو سرکاری نوکری ملنے کی خبر پر علاقہ مکینوں نے اس کی شادی کیلیے انتظامات کیے۔
علاقہ مکینوں نے مکیش کو پکڑ کر گدھوپنچ مندر میں اس کی شادی کروا دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کچھ لوگ مکیش سے پوچھ رہے ہیں کہ اگر اسے پورنیما سے شادی نہیں کرنی تھی تو 2015 سے اس کے ساتھ تعلق میں کیوں رہا؟ اس پر نوجوان جواب دیتا ہے کہ مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
دراصل مکیش اور پورنیما ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کی شادی بھی طے کی جا رہی تھی، لیکن جیسے ہی مکیش کو سرکاری ٹیچر کی نوکری ملی تو اس کا رویہ لڑکی کے ساتھ بدل گیا اور وہ اس سے دور ہونے کی کوششیں کرتا رہا۔
پچھلے پانچ ماہ سے مکیش پورنیما سے بات نہیں کر رہا اور نہ ہی فون کالز کا جواب دے رہا ہے۔ اس پر مجبوراً جوڑے کی شادی کروانا پڑی۔