سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفدکا پاکستان کا دو رہ

(ڈیلی پوائنٹ) سعودی عرب کا ایک اعلی سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ سعودی وفد سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان آ رہا ہے۔ سعودی اعلی سطح وفد چالیس سے پچاس افرد پر مشتمل ہوگا۔ سعودی وفد دو روز پاکستان میں قیام کرے گا۔ تجارتی وفد میں شامل اہم شخصیات پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔

دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہو گا۔ سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں ۔ وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔ پی آئی اے اور بھاشا ڈیم کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی کے متعلق معاہدے طے ہونگے ۔ زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کے مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر پاکستان کے حکام اور تاجروں کی بات چیت ہو گی، معاہدے طے پائیں گے۔ وفد. میں سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے سیربراہان بھی شامل ہوں گے۔ سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے متوقع مواقعوں پر مزاکرات کرے گا۔

سعودی وفد واپس جا کر سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری  سے متعلق بریفنگ دے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے انتظامات کے لئے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں