صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اپوا کالج کی طالبات کے لیے سکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا.وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سالانہ 10 لڑکیوں کو سکالرشپ دوں گا۔ سکالرشپ حکومت کی طرف سے نہیں، میری ذاتی جیب سے ادا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جامع ٹرانسپورٹ پالیسی بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپوا کالج کی پرنسپل کو 2 دن میں 10 بچیوں کے نام بھیجنے کی ہدایت کر دی۔