شاہد خاقان عباسی کادھمکا، سیاسی پارٹی بنانے کااعلان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے الیکشن 2024 میں حصہ نہ لیتے ہوئے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کاعندیہ دےدیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی مہم میں پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی، سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہو گا۔ملک میں کبھی کسی کو کرپشن پر سزا نہیں ملی۔ملک کے مسائل دیکھیں اور ان کا حل نکالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں