شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے۔
شیر افضل مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر اسلام آباد آتے ہوئے پھٹ گئے۔
حادثے میں گاڑی میں سوار شیر افضل مروت اور دیگر ساتھی محفوظ رہے۔
حادثے کے بعد شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں