کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سابق ایم این اے اور عوام کی دلعزیز سائر ہ بانو کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے جس میں وہ سندھ کےگاؤں دھنی بخش سنجرانی پہنچی وہاں ایک ایسا سکول تھاسندھ حکومت کے کاغذوں میں جو جدید تھا۔کمپیوٹر لیب اور بہترین کلاس روم تھے مگر سابق ایم این اے سائرہ بانو نے دکھایا کہ وہاں ٹوٹی پھوٹی دیواروں کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ یہ سندھ کا جدید سکول ہے جہاں ہیڈ ماسٹر کے ساتھ ٹیچر بھی تعینات ہیں ان کو تنخواہیں بھی مل رہی ہیں مگر یہاں نہ تو استاد ہے اور نہ ہی ہیڈماسٹر۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ آپ کو 2024 کے عام انتخابات میں بڑے بڑے سبز باغ اور خواب دکھا رہے ہیں ان سے بچیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے ان سکولوں کی حالت دیکھ لیں۔
محترمہ ساٸرہ بانو کی زبانی ترقی یافتہ سندھ کے جدید سکول کی کہانی ۔ @Saira_Banokhan pic.twitter.com/j33RxerI8e
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 17, 2024
سکول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سائر بانو نے کہا کہ یہ ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ایک جماعت کراچی میں ترقی کا رونا رو رہی ہے۔
یاد رہے سائرہ بانو سابق ایم این اے رہ چکی ہیں عوام ان کو ان کے بیانات کے حوالے سے بے حد پسند کرتی ہیں اور سوشل میڈیا کی بڑی تعداد ان کی مداح بھی ہے۔