سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پلان کاجائزہ

(ڈیلی پوائنٹ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پلان کاجائزہ لیاگیا۔ سٹیڈیمزکی اپگریڈیشن کیلئےانٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینےکی ہدایت کی گئی ہے۔ سٹیڈیمزمیں قذافی،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اورراولپنڈی سٹیڈیم شامل ہیں۔
چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیمزکی اپگریڈیشن کےکام میں پہلےہی تاخیرہو چکی ہے۔   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہےکمیٹی انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اورانٹرنیشنل کرکٹ کےڈائریکٹرزپرمشتمل ہو گی۔
کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعدوضوابط کےتحت جلدبھرتی کےعمل کویقینی بنائیگی۔ کمیٹی انٹرنیشنل تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
سٹیڈیمزکےانکلوژرزمیں نشستیں لگائی جائیں گی۔ شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئےہرنشت کانمبرہوگا۔ قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سکوربورڈاورلائیوسٹریم کیلئےسکرین تبدیل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تخمینہ لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں