tahayat na ayhli case suprem court ka faissla gya

تاحیات نااہلی کیس سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)62 ون ایف کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنا دیا ہے۔ 7 رکنی لاجر بینچ نے تاحیات کی نا اہلی کیس کی سماعت کا فیصلہ کچھ دن پہلے محفوظ کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیا تاحیات نااہلی کو ختم کر دیا گیا ہے۔6 ججز نے اس حوالے سے نااہلی ختم کی جبکہ ایک جج نے مخالفت میں فیصلہ جاری کیا۔
سماعت کے دوران وکلاء نے اپنے اپنے دلائل دیے ۔کچھ وکلاء کا کہنا تھا کہ ناہلی 5 سال تک ہونی چاہیے۔جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ نااہلی کا فیصلہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہونی چاہیے۔اگر پارلیمنٹ کو دیکھا جائے تو 5سال تک نا اہلی کی جاسکتی ہے
۔مگر سپریم کورٹ نے اس سے قبل سیاستدانوں کو تاحیات نا اہل قرار دیا تھا جس کا فیصلہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سنایا تھا۔نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔
جسٹس یحیی آفریدی کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف

اپنا تبصرہ لکھیں