اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک جب کہ سوئٹزرلینڈ کو سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رہنے کے اعتبار سے دنیا کے سستے اور مہنگے ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان سستے ترین ممالک میں اوّل نمبر پر براجمان ہے۔
رہنے کے لیے سستے ممالک میں مصر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر تیسرا ہے۔ چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں پر سری لنکا، آٹھویں پر یوکرین، نویں پر ازبکستان اور دسویں پر ترکیہ ہے۔
اسی طرح رہنے کے اعتبار سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے اور اس کے بعد آئس لینڈ، ناروے، سنگاپور اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔