بے قابو روبوٹ نےانجینئر کی جان لے لی

کراچی (ڈیلی پوائنٹ )آٹوموبائلز،آٹومیکر اورانرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں اپنی نوعیت کا منفرد اورخوفزدہ کر دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں روبوٹ نے انجنیئرپرحملہ کر کے اسے خون میں نہلا دیا۔
آسٹن کے قریب گیگا ٹیکساس فیکٹری میں روبوٹ کی خرابی کے دوران اسے صحیح کرنے والا ٹیسلا انجینئراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
انجینئرایلومینیم گاڑیوں کے تازہ تیارکیے جانے والے پرزوں کو پکڑنے اور لے جانے کیلئے ڈیزائن کےجانے والے روبوٹ کی سافٹ ویئر پروگرامنگ میں نقص ٹھیک کررہا تھا جب روبوٹ نے غیر متوقع طور پر اس پر حملہ کردیا۔
روبوٹ کے دھاتی پنجے کارکن کی کمر اور بازو میں گھسنے سے فیکٹری کے فرش پر ’خون کی ندی‘ بہتی دکھائی دی۔
وہاں موجود دیگر ٹیسلا ملازمین نے فوری طور پر ہنگامی بٹن دبایا جس کے بعد حملہ آور روبوٹ رُک گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں