imran khan ny tosha khana case mein latif khosa ko hata dia

توشہ خانہ کیس ! عمران خان نے لطیف کھوسہ کو ہٹا دیا

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا ہے۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسزکی سماعت کی جس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔
انہوں نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے۔
سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں