Trump intqam lyny wala insan ha

ٹرمپ انتقام لینے والا شخص امریکہ میں حقیقی ترقی ہم لائے گے کملا ہیرس کا خطاب

واشنگٹن ( رپورٹ فرخ شہباز وڑائچ ) ٹرمپ انتقام لینے والا شخص امریکہ میں حقیقی ترقی ہم لائے گے کملا ہیرس کا خطاب امریکی انتخابات کی گہما گہمی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جیسے جیسے دن قریب آ رہا ہے۔ صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ 5نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے انتخابی مہم اب تقریبا اپنے آخری مرحلے میں پہنچ رہی ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ زور شور سے انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر نے سن 2020 کے انتخابات کے نتائج کو الٹنے اور اپنے حق میں کرنے کی کوشش کے لیے امریکی کیپیٹل ہل میں مسلح ہجوم کو بھیج دیا تھا۔کملا ہیرس نے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے طور پر بے لگام اقتدارکے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ کملا ہیرس کی ریلی وائٹ ہاؤس کے پاس اسی مقام پر ہو رہی تھی، جہاں ٹرمپ نے6جنوری کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا اور پھر ان کے خطاب کے بعد ہی کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا گیا تھا۔کملا ہیریس نے اپنے خطاب میں کہا اس شخص کو انتقام لینے کا جنون ہے، شکایات میں ہی مبتلا رہتا ہے۔
کملا ہیریس نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے امریکی عوام کو منقسم کرنے اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنے کی کوشش میں ایک دہائی کا وقت صرف کیا ہے، لیکن آج رات میں یہ کہنے کے لیے حاضر ہوئی ہوں کہ یہ وہ ہے نہیں، جو ہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ملک کو پارٹی اور خود سے اوپر رکھیں گی۔
جلسے کے منتظمین کے مطابق، الیکشن سے صرف ایک ہفتہ قبل ہونے والی اس ریلی میں 75,000 افراد شامل ہوئے۔ تاہم اس تعداد کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔کملا ہیرس نے کہا کہ جب ہم وائٹ ہائوس جائیں گے تو ہمارے پاس کام کرنے کی ایک لمبی فہرست ہو گی اور اگر ٹرمپ وائٹ ہائوس پہنچتے ہیں تو ان پاس دشمنوں کی ایک فہرست ہو گی کہ ان سے بدلے کیسے لینے ہیں۔
کملا ہیرس نے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑی ریلی کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی سے متصل ریاست پینسلوینیا میں انتخابی مہم چلائی، جو سونگ سٹیٹ میں شمار ہوتی ہے۔ ایلن ٹائون میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ یہاں پر لاطینی امریکیوں کی اکثریت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں