دوتہائی اکثریت کامشن،نوازشریف ،صادق سنجرانی کوئٹہ روانہ

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) جنرل الیکشن سے پہلے جوڑ توڑ کاسلسلہ جاری ہے ۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف دورہ کوئٹہ کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
وفد میں باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی، سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ اور دیگر رہنما بھی ہوں گے۔نواز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات سے متعلق بات چیت کرے گی۔ملاقات میں ن لیگ اور باپ پارٹی کے درمیان آئندہ سیاسی اتحاد پر بھی بات چیت ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں