(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جیسوال نے ثناجاوید سے طلاق کی وجہ اور دوسری شادی پر لب کشائی کر دی.حال ہی میں گلوکار عمیر جیسوال نے سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،جہاں انہوں نے ثناجاوید سے طلاق اور دوسری شادی کےبعد پہلے بار اسکرین پر نظر آنے کے حوالے کھل کر گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو گلوکار عمیر جیسوال نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، کہ ’الحمد للّٰہ! اللّٰہ بڑا مہربان ہے.
وہ آپ کو کسی خاص منزل تک پہنچانے کے لیے ایک خاص سفر سے گزارتا ہے، جب صحیح جگہ پہنچتے ہیں تو جس راستے سے یا سفر سے ہوتے ہوئے آپ اس منزل تک پہنچتے ہیں، وہ اسی لیے ہے کہ آپ اس جگہ کو، اس راستے کو سراہ سکیں، اس پر اُس ذات کا شکر ادا کر سکیں، یہ سمجھ سکیں کہ حقیقی خوشی کیا ہے۔انہوں نے کہا جب میں اس وقت کے بارے میں سوچتاہوں جس سے میں گزرا ہوں تب مجھ سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا.
پھر چاہے وہ میں مداح ہوں یا نہ ہوں انہیں مجھ سے ہمدری تھی، میرے لیے پریشان اور فکر مند تھے، اس وقت میں ان سے یہی کہتا رہا کہ اس میں اللّٰہ کی بہت بڑی مصلحت ہو گی .گلوکار نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسری شادی کی پہلی اور واحد تصویر شیئر کی اور دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے، مجھے ان کی جانب سے بے انتہا محبت ملی، یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی.
کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں، میرے لیے دعائیں کرتے ہیں اور میں بھی انہیں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں.میزبان کے سوال کہ مداح پوچھتے ہیں کہ آپ کی دوسری شادی کہاں اور کس سے ہوئی ہے؟جواب دیتے ہوئے عمیر جیسوال نے کہا کہ لوگ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بے انتہا متجسس ہوتے ہیں، کچھ لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں حد سے زیادہ بتا کر مداخلت کا مواقع دیتے ہیں.
پھر بعد میں دوسروں کو الزامات دیتے ہیں اور پچھتاتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ دوسروں کو یہ موقع خود دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ موقع نہ دیں، اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے بجائے صرف پیشہ ورانہ زندگی اور اپنے اچھے کاموں کے بارے میں ہی بتائیں تو بہتر ہے، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میرے کام سے پہچانیں نہ کہ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے.میں اگلے شخص کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے حق میں ہوں،