Umer ayob ko bara relif mil gia

پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انساف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے.راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں