(ڈیلی پوائنٹ) وفاقی حکومت کا سیکیورٹی کی مدمیں بجلی کے صارفین پر ایک اور بھاری بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ صارفین سے منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال پر اضافی سیکیورٹی لینے کا پلان تیار کر لیا.
لیسکو سمیت بجلی کی تمام کمپنیوں کو تھری فیز میٹرز کی ایم ڈی آئی ریکارڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ پاور ڈویژن نے ریڈنگ سیکشن کی مدد سے ایم ڈی آئی ریکارڈ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایم ڈی آئی کی بنیاد پر منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے گی۔
نشاندہی کے بعد اضافی بجلی استعمال کرنے کی بنیاد پر بلوں میں سیکیورٹی چارج کر لی جائیگی.سیکیورٹی چارج کرنے سے صارفین بھاری بھرکم رقوم وصول کر لی جائیں گی۔ لیسکو میں لاکھوں صارفین منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کر رہے ہیں۔
لوڈ کی نشاندہی ہونے پر لیسکو کو بجلی کی طلب اور خریداری کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔