کیلیفورنیا(ڈیلی پوائنٹ)ونڈوز 11 میں 7 نئے فیچرز کا اضافہ کیاگیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے 7 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو کافی مدد ملے گی۔
ان میں سے ایک فیچر کے ذریعے آپ اپنے فون کیمرے کو کمپیوٹر ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے اور وہ اینڈرائیڈ فون کو تمام ویڈیو کانفرنسنگ ایپس کے لیے ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔دوسرا فیچر سنیپ لے آؤٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کو اپنی ایپس زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کرنے کا موقع ملے گا۔فوکس ویجیٹس تیسرا فیچر ہے۔
اس فیچر سے صارفین زیادہ بہتر ویجیٹس بورڈز تیار کر سکیں گے، جن کو مختلف اور مخصوص کیٹیگریز کا مواد آرگنائز کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔وائس ایسسز نامی فیچر ونڈوز 11 ڈیوائسز کو آواز سے کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اب اس کے لیے مزید زبانوں کی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
ایک نیا فیچر تھرڈ پارٹی ایپس میں مواد شیئر کرنے کے حوالے سے ہے تاکہ سنیپ چیٹ یا دیگر ایپس سے فائل شیئرنگ کا عمل زیادہ آسان ہو سکے۔آخری فیچر مواد کاسٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ہے۔اس فیچر کے ذریعے آپ نیئر بائی ڈسپلے سے مواد کو کاسٹنگ کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔