جی ہاں،ہم خان ہیں،جمائما کی مئیرلندن کو کامیابی پرمبارکباد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جی ہاں، ہم خان ہیں‘۔
اُنہوں نے صادق خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ متعصب لوگوں کو دانت پیستے دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہوئے ہیں۔
صادق خان پہلی مرتبہ 2016ء میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، 2016ء میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور جمائما گولڈاسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔
میئر بننے سے پہلے صادق خان نے 2005ء سے 2016ء تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں