آج کا پکوان (رمضان اسپیشل)غزنوی تکے

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل)غزنوی تکے

(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’غزنوی تکے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت کی بوٹیاں ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، گھی آدھا پاؤ، آلو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ایک پاؤ، دہی ایک پاؤ، ٹماٹر ایک پاؤ، ادرسک لہسن تھوڑا سا، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چمچ، گرم مسالہ تھوڑا سا۔
بنانے کا طریقہ: ادرک لہسن سمیت تمام مسالے پیس لیں اور انہیں دہی میں ملا کر یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر لیپ کردیں۔ ایک گھنٹہ اسی طرح رہنے دیں۔ کسی چوڑے برتن یا فرائی پین میں آدھا گھی گرم کرکے اس میں مسالہ لگا گوشت اس طرح ڈالیں کہ بوٹیوں کو برابر برابر بچھا دیں۔ ان کے اوپر ٹماٹر، پیاز اور آلو کے ٹکڑے بچھادیں اور باقی گھی اوپر ڈال دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا تھوڑا پانی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گوشت ٹماٹر اور آلو کے ٹکڑے بے ترتیب نہ ہوں اور کسی ڈھکن وغیرہ سے ڈھانک دیں۔ اور اوون یا تنور میں رکھ دیں۔ گوشت گلنے تک تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے رہیں۔ آنچ دھیمی کرکے تھوڑی دیر پکائیں اور اوون یا تنور سے نکال لیں۔ اتار کر چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں