(ڈیلی پوائنٹ)سوکھا گوشت کیسے بنائیں؟ اس کے بنانے کی کیا ترکیب ہے؟
درکار اجزاء: ایک کلو گوشت،3 چمچہ تیل،4 چمچہ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر،3 عدد پیاز(کٹی ہوئی)، 3عدد ٹماٹر باریک کٹے ہوئے، ایک چمچہ گرم مسالہ،2 چمچہ ادرک لہسن پیسٹ، 7 عدد ہری مرچ پسی ہوئی، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر بادامی ہونے دیں اب اس میں ٹماٹر نرم کریں۔ اس میں ادرک لہسن، ہری مرچ، لال مرچ، ہلدی، نمک، گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ گوشت گلنے کے بعد اچھی طرح گوشت کو سکھا لیں۔ پھر روٹی کے ساتھ گوشت کو نوش فرمائیں۔