Aj aftar mein banay Lahori gola kabab

آج افطار میں بنایئے لاہوری گولا کباب

(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’لاہوری گولا کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، تیل آدھا کپ، سرخ مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، پسا ہوا خشک دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، سوکھی کچری یا انجیر ۲؍ عدد، ہرا دھنیا اور پودینہ دو چھوٹے چمچے، بڑی الائچی ۲؍ عدد، سبز الائچی ۲؍ عدد، کالی مرچ ۶؍ عدد، لونگ ۶؍ عدد، دارچینی چند ٹکڑے۔
بنانے کا طریقہ: مندرجہ بالا تمام مسالے پیس کر قیمے میں ملا دیں اور ۲؍ گھنٹے رکھے رہنے دیں پھر کٹا ہوا ہرا دھنیا اور پودینہ ملا کر قیمہ مسالے کے اس مرکب کو فرائنگ پین میں رکھیں اور عین بیچ میں تیز جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔ جلتے ہوئے کوئلے پر ایک چمچہ تیل ڈال کر فوراً فرائنگ پین کو ڈھکن سے ڈھانک دیں تاکہ دھواں باہر نہ نکلے اور قیمہ مسالہ تمام دھواں جذب کرلے۔ فرائنگ پین کو کافی دیر تک اسی طرح بند رہنے دیں۔ کچھ دیر کے بعد پیاز کے باریک کٹے ہوئے لچھے تیل میں سنہری تل کے اس مرکب میں پیس کر ملا دیں اور پھر گولے بنا کر سیخوں میں پرو کر آگ پر سینکیں۔ سینکنے کے دوران ہلکا ہلکا گھی کبابوں پر ٹپکاتے رہیں۔ نہایت لذیذ گولا کباب تیار ہوں گے۔ گرم گرم افطار میں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں