Chicken paf paisry banany ki asan tarkeeb

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان چکن پف پیسٹری

(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن پف پیسٹری‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک عدد پیاز، 5 عدد لہسن، آدھا کلو بون لیس چکن، ایک عدد آلو، ایک کپ مشروم، ۵-۶؍ عدد سرخ مرچ، 2 چمچے پیپریکا، ایک چھوٹا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک چمچہ اوریگانو، ایک چمچہ نمک، ایک چمچہ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چوتھائی کپ مکھن، ۲؍ چمچے آٹا، ۲؍ کپ چکن اسٹاک، 2رول پف پیسٹری۔
بنانے کا طریقہ: ایک باؤل میں پیاز، لہسن شامل کرلیں اور انہیں سنہرہ ہونے تک پکائیں، پھر اس میں چکن شامل کرلیں، چکن کا رنگ سفید ہوجائے تو اس میں سرخ مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانو اور آلو شامل کرکے ۷؍ سے ۸؍ منٹ تک پکائیں۔ اچھی طرح پک جائے تو اس میں مشروم اور حسب ضرورت سرخ مرچ شامل کریں، اس کے بعد مکھن اور آٹا شامل کرکے دوبارہ اچھی طرح مکس کریں اور ۲؍ کپ چکن اسٹاک شامل کرلیں۔ تمام اجزاء کو کریمی ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔ پف پیسٹری کے رول کے اندر تیار کردہ کریمی چکن ڈالیں، اور اچھی طرح چاروں طرف سے بند کرلیں۔ ۱۸۰؍ سینٹی گریڈ میں اَوَن میں رکھ دیں، اَوَن میں رکھنے سے قبل پف پسٹری کے اوپر مایونیز لگا لیں، جس سے آپ کے پیسٹری کرنچی ہوں گے، افطار میں گرما گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں