Cracer sandvich banny ka tariqa

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان کریکر سینڈوچ

(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کریکر سینڈوچ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کریکر بسکٹ (ایک پیکٹ)، مایونیز (آدھی پیالی )، کھیرا (ایک عدد) گول کاٹ لیں، بندگوبھی (ایک چھوٹی) باریک کتر لیں۔
بنانے کا طریقہ: بند گوبھی میں ذرا سا نمک اورپسی ہوئی کالی مرچ کے ساتھ مایونیز ملایں۔ اس کے بعد ایک بسکٹ پر یہ آمیزہ رکھیں۔ درمیان میں ایک سلائس کھیرے کا رکھ کر اس کو دوسرے بسکٹ سے ڈھانپ دیں۔ بسکٹ کے اوپر ہلکی سی مایونیز کی تہہ دونوںا طراف لگا دیں۔ اس کے بعد پلیٹ میں رکھ کر پھلوں کے تازہ رس کے ساتھ پیش کریں۔ سَحری میں یہ مزے دار سینڈوچ صحت بخش ثابت ہوگا۔ افطار کے موقع پر یہ آپ کے دسترخوان کی رونق بڑھانے میں معاون ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں