(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی طرف سے بڑے اعزاز سے نواز دیا ہے. ہانیہ عامر کو بہترین اداکاری پر برطانیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے جوبلی روم میں ‘سٹار آف پاکستان’ ایوارڈ دیا گیا جسے ایم پی افضل خان اور دیگر معززین نے پیش کیا۔
اس تقریب کا مقصد اداکارہ کو ایک بین الاقوامی فنکار کے طور پر انکی پرفارمنس اور تفریحی صنعت میں شراکت کو تسلیم کرنا تھا.اس حوالے سے اداکارہ نے پارلیمنٹ سے ایوارڈ لینے کی اپنی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا۔
