Khana banaty waqt en bato ka khayal rukhy

کھانا پکاتے وقت چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں

صحت بخش کھانا اچھی صحت کے لئے ضروری ہوتا ہے ساتھ ہی کھانا کس طرح بنایا گیا ہے یہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ کبھی کبھی ہمارا کھانا پکانے کا غلط طریقہ کھانے کی غذائیت کو ضائع کر دیتا ہے۔ اس لئے کھانا پکاتے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ساتھ ہی کھانا کھاتے وقت بھی چند باتیں آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔
غذائیت کی بربادی: سبزیاں کو بہت زیادہ پکانے سے گریز کرنا چاہئے ساتھ ہی یہ بھی دھیان میں رہے کہ وہ کچی بھی نہ ہوں۔ سبزی کو بہت دیر پکنے نہ دیں۔ اس کے علاوہ سبزی میں بہت زیادہ پانی نہ ڈالیں، اس سے اس کی غذائیت ضائع ہو جاتی ہے۔
صحت بخش اشیاء کا استعمال: ادرک کو توے پر بھُون کر سیندھا نمک لگا کھائیں۔ اس سے بھوک بڑھتی ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے۔ چونکہ اس وقت پیٹ سے متعلق بیماریاں پھیل رہی ہیں، لہٰذا اس پر عمل کریں۔
تازہ کھانا: گزشتہ چند ہفتوں سے لوگ زیادہ بیمار پڑ رہے ہیں۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ تازہ اور گرم کھانا کھائیں۔ اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی اُبال کر پئیں۔
متبادل اشیاء: اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ شہد کی جگہ گڑ کھائیں۔ اس کے علاوہ میدے کی جگہ پسے ہوئے آٹے سے تیار روٹیاں کھائیں۔ دلیہ بھی صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔
بھوک سے کم کھانا: ہمیشہ بھوک سے تھوڑا کم کھائیں تاکہ وہ آسانی سے ہضم ہو سکے اور ضروری غذائیت جسم میں جذب ہوسکے۔ اس کے علاوہ مسلسل کھاتے نہ رہیں۔ ایک کھانے کے کم از کم ۲؍ گھنٹے بعد کھائیں۔ ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر خشک میوہ جات کھائیں اور قدرتی مشروبات پئیں۔
کھانے کی ان چیزوں کو ایک ساتھ نہ کھائیں: کسی بھی پھل کے ساتھ دودھ نہ پئیں۔ ٹھنڈی دہی کے ساتھ گرم گرم پراٹھے نہ کھائیں۔ دودھ کے ساتھ کوئی نمکین چیز نہ کھائیں۔ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں