Last t20 match main b Pakistani team ko shiksat ho gai

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا برا حال نیوزلینڈ نے آخری ٹی20 میچ میں بھی شکست دیدی

(ڈیلی پوائنٹ)نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آخری ٹی20 میچ میں بھی بری طرح سے شکست دیدی ہے. کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے تھے۔
جواب میں کیوی بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی اووپنگ پھر ناکام رہی.حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 جب کہ صفیان مقیم اور محمد علی صفر ہی بناسکے۔ حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ جیکب ڈفی 2 ، بین سیرز اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
کیویز کی جانب سے اوپنر ٹم سیفرٹ جارحانہ 38 گیندوں پر 97 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، اس کے علاوہ فن ایلن 27 اور مارک چیپمین 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں صفیان مقیم نے حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں