Sehri mein khay masaly dar parathy

سحری میں بنایئے خاص پکوان مسالے دار پراٹھے

(ڈیلی پوائنٹ)سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’مسالے دار پراٹھے‘‘۔ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
ترکیب: آٹا اور میدے میں نمک ملا کر اور تھوڑا سا گھی ڈال کر خوب مسلیں اور بعد میں پانی سے گوندھ لیں، اب ایک پلیٹ میں آدھا چمچہ نمک، ایک چمچہ سرخ مرچ، آدھا چمچہ پسا ہوا گرم مسالہ اور دو چمچے خشک دھنیا پسا ہوا ملا کر رکھ لیں۔ پھر آٹے کے گول گول پیڑے بنا لیں اور بیل کر اس کی روٹی بنا لیں۔ اب اس کے درمیان میں گھی لگا لیں اور اس پر پھر سے گھی لگائیں اور پھر مسالہ چھڑک دیں اور دوسرا ایک تہائی حصہ موڑ دیں۔ اب پھر سے گھی اور مسالہ لگا کر سیدھے ہاتھ کی طرف کا حصہ موڑ دیں اور پھر الٹے ہاتھ والا حصہ بغیر مسالے کے ہی موڑ دیں۔ اس طرح اس کی شکل چوکور پیڑے کی ہو جائے گی۔ اس کو اسی طرح آہستہ آہستہ میدہ لگا کر بیل لیں اور زیادہ پتلا کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ پراٹھے سے بھی قدرے موٹا ہی رکھیں اور توے پر ڈال کر دونوں طرف سے گھی میں سرخ کرکے اتار لیں۔ گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں بہت ہی لذیذ پراٹھا ہوگا۔ سحری میں اس کا لطف اٹھایئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں