Waseem akram ny 6khlairyo ko farig krny ka keh dia

کرکٹر وسیم اکرم نے 6کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا کہہ دیا

(ڈیلی پوائنٹ)کرکٹر وسیم اکرم نے 6کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نےچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ بہت مواقع دے دیے،اسٹارز بنادیا،اب دلیرانہ فیصلہ لینےکا وقت آگیا ہے،نوجوان اور جارحانہ کھلاڑیوں کو لائیں،2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں، بس بہت ہوگیا، اب ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آگیا۔
سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ پانچ میچوں میں سارے بولرز نے ملاکر 60کی ایوریج سے 24وکٹیں لی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اس سال 14ممالک کی ٹیموں جن میں عمان اور امریکا بھی شامل ہیں، پاکستان کی بولنگ دوسری بدترین رہی ہے۔
یاد رہے پاکستان نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کھا کر ایونٹ‌سے باہر ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں