Bisma marof ny cricket sy retariment ka elan kr dia

پاکستان ویمنزٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے 276بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے،بسمہ معروف نےانٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور80 وکٹیں حاصل کیں۔بسمہ معروف نے اپنے بیان میں کہااس کھیل کوخیربادکہہ رہی ہوں جس سےمجھے بہت پیارہے،کرکٹ کا یہ سفر یادگاررہا ہے،یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں